بھٹکل:23/ دسمبر(ایس اؤنیوز)انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر ، شعبہ اکنامکس کے لکچرر دیوی داس پربھو کو آندھرا پردیش کی شری نواسونم کوپم کی دراوڈین یونیورسٹی نے ان کی طرف سے پیش کردہ تحقیقی مقالے کو ڈاکٹریٹ آف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) کی ڈگری تفویض کی ہے۔
انجمن کے لکچرر دیوی داس پربھو نے ’’دی ایفکسی آف پراڈکٹیو ہیومن رسورس ٹرانسفارمیشن اِن اکنامک ڈیولپمنٹ‘‘ کے موضوع پر پیش کردہ تحقیقی مقالے کو منظوری دیتے ہوئے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی ہے۔ اُڈپی کے سرکاری ڈگری کالج ، شعبہ اکنامکس کے صدر ڈاکٹر گاؤنکر گوپال کرشنا نے دیوی داس پربھو کے تحقیقی مقالے کے گائیڈ تھے۔ انجمن کے عہدیداران ، ممبران ، کالج پرنسپال اور اساتذہ نے انہیں مبارکبادی پیش کی ہے۔